سی پی او نے تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون کو زخمی اور بچے کو قتل کا نوٹس لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سی پی او نے تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون کو زخمی اور بچے کے قتل کا نوٹس لے لیا
سی پی او نے تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون کو زخمی اور بچے کے قتل کا نوٹس لے لیا

راولپنڈی: تھانہ چونترہ کے علاقہ مہوٹہ موہڑہ کے قریب خاتون کو زخمی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر، اے ایس پی صدر، ایس ایچ او چونترہ اور ایس ایچ او وومن موقعہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم واجد نے تیز دھار آلے سے خاتون اور اس کے 14 ماہ کے بچے کو زخمی کیا تھا۔

پولیس کے 14 ماہ کا بچہ یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم واجد نے متاثرہ خاتون کو مہوٹہ موہڑہ کے قریب بلایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ خاتون کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا، ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا، گھر میں قرنطینہ کرلیا

Related Posts