اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں بند

تازہ ترین

تازہ ترین

cracks down on public vehicles for violating rules in Islamabad

اسلام آباد :شہر اقتدار میں قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں  گاڑیاں بند، ایک ہزار سے زائد چالان کاٹ دیئے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کے پہلے دن سے لے کر اب تک ٹریفک پولیس ون ویلنگ کرنے والوں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد فرخ رشید کی خصوصی ہدایات پر شہریوں اور نوجوانوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائیاں جاری ہیں ۔

ابھی تک اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں تقریباً چار ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر بند کی جاچکی ہیں ۔

موٹر سائیکل سواروں کے ایک ہزار سے زائدچالان کیے گئے ہیں، ہلڑ بازی کرنے ،ہیلمٹ نہ پہننے اور ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے چالان کیے جا رہے ہیں جبکہ کم عمر ڈرائیورز کی بائیکس تھانوں میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کے والدین کو بلا کر ان سے اسٹامپ لیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ کم عمر ڈرائیور روڈ پر نہ آسکیں ۔

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے بتایا ہے کہ ہم یہ تمام کارروائی کم عمر ڈرائیورز اور شہریوں کی سیفٹی کے لیے کر رہے ہیں کیونکہ ہر سال عید کے موقع پر ون ویلنگ کی وجہ سے بہت ساری قیمتی جانے ضائع ہوجاتی ہیں اس لیے ہم نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔

الحمدللہ ایسے واقعات بالکل دیکھنے میں نہیں آ رہے ہم اسی طرح شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور روڈ آگاہی دیتے رہیں گے اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بناتے رہیں گے۔

Related Posts