نیویارک:نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے۔
پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے، دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے۔
دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر مرلی کارتک نے بھی پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویومیں مرلی کارتک نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونا بدقسمتی ہے۔
مزید پڑھیں: اے پلس کیٹیگری میں صرف ڈومیسٹک پرفارمرز رکھے جائیں، کامران اکمل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








