کرکٹ ورلڈ کپ فائنل: امیتابھ بچن کو وارننگ جاری کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل: امیتابھ بچن کو وارننگ جاری کردی گئی
کرکٹ ورلڈ کپ فائنل: امیتابھ بچن کو وارننگ جاری کردی گئی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کو بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ نہ دیکھنے کی وارننگ دے دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی اور اب اتوار کو فائنل کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کے دوران انوشکا شرما، جان ابراہم، رنبیر کپور سمیت دیگر نامور بالی وڈ شخصیات نے اسٹیڈیم پہنچ کر میچ دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔

امیتابھ بچن کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل نہ دیکھنے کی وارننگ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر میچ کے بعد امیتابھ بچن نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ جب میں میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں۔

میگا اسٹار کے مذکورہ ٹوئٹ پر صارفین نے تبصرے لکھے جو خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ صارفین نے ان کو وارننگ دی ہے کہ آپ ایونٹ کا فائنل میچ مت دیکھیے گا کہیں بھارت ہار نہ جائے۔

Related Posts