حارث رؤف مزنہ مسعود کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

حارث رؤف مزنہ مسعود کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
حارث رؤف مزنہ مسعود کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کرکٹر حارث رؤف مزنا مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دلہا دلہن عروسی جوڑے میں بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔

شادی کی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی،حارث رؤف نے کالی شیروانی اور سرخ رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی، جو انتہائی شاندار لگ رہی تھی، مزنا سرخ رنگ کے لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اس موقع پر کرکٹ کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ موجودہ موسم اور متوقع مشکلات کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم ہفتے کو کولمبو کے لیے روانہ ہونے سے قبل مختصر وقفے کے لیے دبئی جائے گی، جہاں وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان بہترین شخصیت کے مالک ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں، ماہ نور بلوچ

یہ شادی ان کے نکاح کے چند ماہ بعد ہوئی ہے جب گزشتہ سال دارالحکومت میں ان کا نکاح ہوا تھا اور اس میں شاہین شاہ آفریدی اور عاقب جاوید سمیت معروف کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔

Related Posts