ابو ظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنے مداحوں سے اْنہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی درخواست کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔
حسن علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شیئر کیا۔قومی کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’مجھے ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








