شہر اقتدار جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا، شہری لٹنے لگے، پولیس خاموش تماشائی

تازہ ترین

تازہ ترین

Islamabad Police

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو گاڑیوں ، موٹر سائیکل ، طلائی زیورات اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ہے۔

تھانہ کوہسار پولیس کو ساجد حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کی کرولا کار نمبر ایل ای وی 260 مالیت 10 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے، تھانہ بنی گالہ پولیس کو اورنگزیب نے بتایا کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان اس کا موٹر سائیکل اور نقدی کل مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔

تھانہ گولڑہ پولیس کو عباس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کی کرولا کار نمبر ایل ای بی 9202 مالیت 20 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی 3 خواتین اراکین قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

تھانہ نون پولیس کو مسماۃ دلشاد نے بتایا کہ بشری نے دیگر تین ملزمان کے ہمراہ اس کے گھر سے طلائی زیورات ، کپڑے اور نقدی سمیت دیگر سامان کل مالیت 13 لاکھ روپے چوری کر لئے ہیں۔

تھانہ کھنہ پولیس کو محمد اشرف نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کا موٹر سائیکل نمبرآر آئی پی 9493 چوری کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Posts