کراچی سے جرائم پیشہ افراد کا سرپرست پولیس اہلکار گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ پولیس نے شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور بھتہ خوری میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے مومن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی سرپرستی اور بھتہ خوری کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 16اگست کو مون سون کا نیا اسپیل انٹری دے گا

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل رانا طاہر تھانہ مومن آباد کے علاقے میں جرائم پیشہ ملزمان سے بھتہ لیتا اور ان کو سہولت فراہم کرتا تھا۔

ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا تھا کہ منظم جرائم کی سرپرستی کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کا مقدمہ الزام نمبر 580/2022 بجرم دفعہ 155C r/w 384 تھانہ مومن آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ملزم نے منشیات فروشوں سے رقم وصول کی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts