ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ کرنیوالے اداروں کا چین میں کاروبار بندکرنیکا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Crypto miners halt business in China after crackdown

بیجنگ :چین کی حکومت کی جانب سے ملک میں کرپٹو کرنسی کی تجارت اور اس کے تیاری پر سختی کرنے کی وجہ سے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کرنے والے بڑے اداروں نے چین میں اپنے کاروبار کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے گذشتہ ہفتے اپنے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے خدمات مہیا کرنے سے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے کرپٹو کرنسی کی مالیت میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

چین کی جانب سے ان اعلان کے بعد کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مالیت 60 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 30 ہزار ڈالر تک آن پہنچی ہے۔چین کے نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں سٹیٹ کونسل کمیٹی نے چین میں بٹ کوائن کی تجارت اور تیاری کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی کابینہ نے کرپٹو کرنسی کے خلاف قدم اٹھایا ہے۔

کرپٹو کرنسی کے کاروبار کا بڑا حصہ چین میں ہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق کرپٹو کرنسی کے پورے کاروباری حجم کا 70 فیصد حصہ چین میں ہے۔اسی طرح کرپٹو کرنسی تیار کرنے والے ایک گروپ، بی ٹی سی ٹاپ نے بھی چین میں اپنے کاروبار کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک اور کرپٹو مائنر ہیش کائو نے اعلان کیا کہ کرپٹو کرنسی کی مزید مائننگ کو روک دیا گیا ہے۔کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے وسیع صلاحیت کے حامل کمپیوٹر استعمال کیے جاتے ہیں جن میں بجلی کا بے تحاشا استعمال ہوتا ہے۔ کچھ ماحول دوست افراد کو کرپٹو کرنسی کی مائننگ کی وجہ ماحول پر پڑنے پر اثرات پر تشویش لاحق ہے۔

اندازوں کے مطابق چین میں سنہ 2024 تک کرپٹو کرنسی کی مائننگ کی وجہ سے بجلی کی کھپت 297 ٹیٹرا واٹ تک بڑھ جائے گی۔دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے سنہ 2060 تک ملک میں کاربن کے اخراج کو سطح کو انتہائی کم سطح تک لانے کا عہد کیا ہے۔

Related Posts