سی ٹی ڈی نے خطرناک بھتا خور خاتون کو گرفتار کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بھتا خوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھتا خوری میں ملوث خاتون کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار خاتون بھتا خور اپنے والد اور اس کے نیٹ ورک کی سہولت کار ہے۔

جانئے پاکستان میں کونسا ادارہ کرپشن میں کس نمبر پر ہے؟

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون مریم کے افغان موبائل نمبرز سے بھتے کی کالز کرنے میں بھی ملوث تھی۔ ملزمہ نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز کی تھیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خاتون نے بھیس بدل کر ایک مقام پر بھتے کا لیٹر بھی پھینکا تھا۔ ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts