سی ٹی ڈی کی کارروائی، مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ٹی ڈی کی کارروائی، مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی، مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

کراچی: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کرکے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں ملزم نے مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے متعلق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حوالہ ہنڈی سے حاصل کی گئی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم کے ساتھی بیرونِ ملک موجود ہیں جنہیں کراچی میں دہشت گردی کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کا کام سونپا گیا تھا، علمائے دین کو ہدف بنانے کیلئے ملزمان کو فنڈنگ کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق مفتی عبداللہ پر حملے کے وقت ملزم مدثر میمن گرفتار ہوا جس سے ملزمان کا منصوبہ اپنے پہلے ہی ہدف میں ناکام ہوا تاہم ملزم فرحان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واردات کے 14 روز بعد محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے حارث لنگڑا عرف فرحان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان ذاتی طور پر مفتی عبداللہ کی شخصیت سے ناواقف تھے۔

ملزمان نے نمازیوں کا روپ دھار کر مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملے کیلئے ریکی کی اور مسجدِ سبحانی میں بیٹھ کر اپنے پہلے ہدف مفتی عبداللہ کا خطاب سنا۔قبل ازیں ملزمان نے جمشید روڈ پر مسجد کے پیش امام کو زخمی کیا تھا۔

مسجد کے پیش امام مولانا عبداللہ کو زخمی کرنے کا واقعہ جمشید روڈ نمبر1 پر پیش آیا جہاں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مولانا عبداللہ پر فائرنگ کی۔ ایک ملزم کو علاقہ مکینوں اور سیکیورٹیہ گارڈز نے پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=zPWw2AiZ95Q

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں کا سامان برآمد

Related Posts