کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کادہشت گردگرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کادہشت گردگرفتار
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کادہشت گردگرفتار

کوئٹہ:سی ٹی ڈی نے فوری اور بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی، کالعدم تنظیم کادہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزم کوموٹرسائیکل میں نصب بم کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ جبکہ گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردنے دوران تفتیش متعدد کارروائیوں کااعتراف کیا ہے، جبکہ دہشت گردسے اسلحہ وگولہ بارود،ریموٹ کنٹرول برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:نظارت خانے میں آگ لگنے سے 500 سے زائد موٹر سائیکل، 6بسیں اور گاڑیاں جل گئیں

سی ٹی ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد کے گروپ میں دیگر 8 افراد شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Posts