اسلام آباد ائیرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ائیرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3،ملزمان گرفتار
اسلام آباد ائیرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3،ملزمان گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی غیر قانونی طور پر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی، 3 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 3 مسافروں سے ایک لاکھ 63 ہزار سعودی ریال اور 7250 درہم برآمد کیے جوپاکستانی روپوں میں 80 لاکھ 26 ہزار سے زائد کی بنتی ہے جو بیرونِ ملک لے جانے کی ممانعت ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تینوں مسافر متعین کردہ تعداد سے زیادہ غیر ملکی کرنسی لے کر ملک سے باہر جارہے تھے۔ مسافروں کے خلاف ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل میں مقدمات درج کر لیے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اخروٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد، ملزم گرفتار

خیال رہے کہ ائیرپورٹ کے راستے غیر ملکی کرنسی کے علاوہ منشیات بھی اسمگل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس سے قبل اے این ایف نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اخروٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی، ملزم گرفتار ہوگیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر ائیر لائن کی پرواز نمبر کیو آر 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ (قطر) روانہ ہونے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

Related Posts