مالی سال 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر2025) کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا ہے، جیسا کہ حکومت کے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ خسارہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران کرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔
اس سے قبل گزشتہ مہینے کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس اور اکتوبر 2024 میں 29 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 11 کروڑ ڈالرز سرپلس ہوگیا تھا۔
گزشتہ ماہ 19اکتوبر کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اکتوبر سے دسمبر کے مابین 4ارب86کروڑ 40لاکھ ڈالرز بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں، سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت دسمبر کی ابتدائی تاریخوں میں ختم ہوجائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








