موجودہ پروگرام ٹھیک نہیں، آئی ایم ایف کیساتھ اس سے بہتر ڈیل ہوسکتی تھی، ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا موجودہ پروگرام میرے نزدیک ٹھیک نہیں ہوا ہے، ڈالر کی قیمت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اوپر گئی ہے، ڈالر کی قیمت دو سو روپے سے نیچے ہونی چاہیے۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، یاد ہے 1998 میں امریکی کرنسی کی قدر اوپر چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ جانتے ہیں مسجد نبوی کے وضو خانوں میں کیا کیا سہولتیں ہیں؟

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے سے نیچے ہونی چاہیے، اس کی قیمت میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میری وطن واپسی کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت گرنا شروع ہوگئی، گزشتہ پیر سے اب تک ڈالر کی قدر 18 روپے سے زائد گر چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میرے نزدیک بہتر نہیں، آئی ایم ایف حکام سے بہتر طریقے سے بات ہوسکتی تھی۔

Related Posts