کسٹم آفیسر حرا علی نے والد کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

کسٹم آفیسر حرا علی نے والدہ کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل
کسٹم آفیسر حرا علی نے والدہ کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

پاکستان کسٹم آفیسر حرا علی نے اپنی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی، جو خوب وائرل ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Ali (@hiraz.aura)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا علی گاڑی چلا کر اپنے والد کے پاس آتی ہیں ، گاڑی سے اُتر کر یونیفارم میں والد کے سامنے کھڑی ہوتی ہیں اور پھر انہیں سیلیوٹ کرتی ہیں۔

بیٹی کو یونیفارم میں دیکھ کر والد بہت خوش ہوتے ہیں اور اسے مبارک باد بھی دیتے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں حرا علی نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس ویڈیو میں میرا دل ہے۔

کسٹم آفیسر حرا علی نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ یونیفارم میں ملک و قوم کی خدمت کرنا ان کا خواب تھا جو سخت محنت کے بعد بلآخر پورا ہوا۔

واضح رہے کہ حرا علی کی اس ویڈیو کو 69 ہزار سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرہ کررہے ہیں کہ لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں۔ 

اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حرا علی کو لڑکیوں کے لیے بہترین مثال بھی قرار دیا جارہا ہے۔

Related Posts