موچکو پوسٹ پر کسٹمز کی بڑی کارروائی! ہزاروں کی تعداد میں بھارتی ویاگرا کی گولیاں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل مال برآمد کرلیا۔موچکو چیک پوسٹ پر پاکستان کسٹمز حکام نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی جانے والی مسافر بس میں اسمگل کیے جانے والا بھاری سامان بر آمد کرلیا۔

کسٹمز حکام نے تلاشی کے دوران مسافر بس (رجسٹریشن نمبر LES-5724) سے 9 کلوگرام چوری شدہ چاندی اور 8,000 بھارتی ویاگرا کی گولیاں بھی مختلف برانڈز میں برآمد کیں۔

کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سامان اور بس کی مجموعی قیمت تقریباً 31.5 ملین روپے ہے۔ حکام نے معاملے میں مقدمہ درج کر کے تمام برآمد شدہ سامان اور بس ضبط کر لی ہے۔

Related Posts