کسٹمز حکام نے مسافر کا قیمتی سامان اور 11 لاکھ 58 ہزار روپے واپس کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کسٹمز حکام نے مسافر کا قیمتی سامان اور 11 لاکھ 58 ہزار روپے واپس کردئیے
کسٹمز حکام نے مسافر کا قیمتی سامان اور 11 لاکھ 58 ہزار روپے واپس کردئیے

اسلام آباد میں کسٹمز حکام نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کا قیمتی سامان اور 11 لاکھ 58 ہزار روپے کی خطیر رقم واپس کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر اپنا قیمتی سامان اور 5 ہزار 400 برطانوی پاؤنڈز کسٹمز کاؤنٹر پر بھول گیا۔ خالد محمود نامی مسافر برطانیہ سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچا جسے کسٹمز کاؤنٹر پر اسکیننگ کے بعد اپنا سامان وہیں چھوڑ دیا۔

کسٹمز کے شفٹ آفیسر انسپکٹر قاضی ایاز اور سپاہی عاصم جاوید کو لفافے میں 5 ہزار 400 برطانوی پاؤنڈز ملے جو پاکستانی 11 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔ رابطہ نمبر رجسٹر نہ ہونے اور برطانوی پاسپورٹ کے باعث مسافر کا پتہ چلانے میں کئی روز لگ گئ۔ آج کسٹم حکام نے مسافر کو بلا کر سامان اوررقم اس کے حوالے کردی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد ائیر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 70 ہزار درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور  ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف (ائیرپورٹ سکیورٹی فورس) اور انٹیلی جنس کا پول کھل گیا، اویس نامی ملزم 70 ہزار درہم ہینڈ کیری میں لے کر اسکینرز اور چیک پوائنٹس عبور کرکے اے ٹو لاؤنج تک پہنچ گیا جس کے خلاف کسٹمز نے کارروائی کی۔

مزید پڑھیں:  کسٹمز کی کارروائی، 70 ہزار درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Related Posts