کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستانی ریسلرزمان انور نے سلور میڈل حاصل کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستانی ریسلرزمان انور نے سلور میڈل حاصل کرلیا
کامن ویلتھ گیمز 2022، پاکستانی ریسلرزمان انور نے سلور میڈل حاصل کرلیا

برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوان زمان انور کو ریسلنگ کی 125 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میں کینیڈا کے امرویر سنگھ سے شکست کے بعد زمان انور کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔یوں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کا کامن ویلتھ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کامیابی پر اظہار مسرت

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اب تک ایک گولڈ، 2 سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

قبل ازیں نوح دستگیر نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ، انعام بٹ نے ریسلنگ میں سلور جبکہ شاہ حسین نے جوڈو میں اور عنایت اللہ نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

Related Posts