سائبر سیکیورٹی دھری کی دھری رہ گئی! بھارتی ریاست تلنگانہ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ہائی کورٹ کی ویب سائٹ نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرلی۔یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا جب ہائی کورٹ (آئی ٹی) رجسٹرار ٹی وینکٹیشورا راؤ نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو آگاہ کیا کہ ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

ٹی وینکٹیشورا راؤ نے بتایا کہ ہائی کورٹ اپنی سرکاری ویب سائٹ – tshc.gov.in کو نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (NIC)، بی آر کے آر بھون، ٹینک بند روڈ پر ہوسٹ کر رہا ہے جو عدالتی معلومات فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جیسے کیس کی فہرست، کیس کی حیثیت وغیرہ ڈیٹا بیس سے اور انتظامی معلومات جیسے نوٹیفکیشنز، نوٹسز وغیرہ جوکہ زیادہ تر پی ڈی ایف دستاویزات کی شکل میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 11 نومبر 2025 کی صبح، یہ نوٹس ہوا کہ ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی پی ڈی ایف دستاویزات کو کسی نامعلوم ہیکر نے چھیڑ چھاڑ کیا انہیں دکھانے سے روک دیا اور ان دستاویزات پر کلک کرنے پر صفحات ایک گیمنگ ایپ/سائٹ “بی ڈی جی سلٹ” (BDG SLOT) کی طرف ری ڈائریکٹ ہو رہے تھے جو واضح طور پر ہیکنگ اور سائبر کرائم ہے جو ہائی کورٹ کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے۔

این آئی سی افسران نے پی ڈی ایف دستاویزات کی ہیکنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن ان کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ راؤ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرنے کی درخواست کی کہ اس واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروائیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

حیدرآباد سائبر کرائم اسٹیشن پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کی سیکشن 66 کے ساتھ 43، 66(سی)، 66(ڈی)، بی این ایس کی سیکشن 337، اور تلنگانہ گیمنگ ایکٹ کی سیکشن 3(1)(آئی) کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Posts