کراچی میں پھر سے سائیکلیں دوڑیں گی، سی ویو پر ٹریک تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

Cycle Track renovated in Seaview Beach karachi

کراچی: شہر میں سائیکلنگ کو فروغ دینے کیلئے سی ویو پر سائیکلنگ ٹریک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرکے ٹریک تیار کرلیا گیا ہے۔

سائیکل چلانا ایک صحت مند سرگرمی ہے اور ماحول کے لیے بھی سود مند ہے لیکن اس کے باوجود بڑوں  میں سائیکل چلانے کا رجحان متروک ہوگیا تاہم بچوں میں سائیکلنگ کا شوق تاحال برقرار ہے ۔

سائیکل چلانے کا رجحان کم ہونے کی وجہ سے سائیکل بنانے والی کمپنیوں کا کاروبار زوال کا شکار ہے جبکہ بچوں کی سائیکلیں زیادہ تر چین سے درآمد کی جارہی ہیں ۔

کراچی کی تیز رفتار زندگی میں لوگوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کیلئے شہری انتظامیہ اورمختلف تنظیموں کی جانب سے سائیکل ریس کے مقابلے بھی منعقد کروائے جارہے ہیں۔

سی ویو پر سائیکل ٹریک کی تیاری پر شہریوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں تفریحی مواقع انتہائی کم ہیں ، حکومت مختلف نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد کرکے لوگوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتی ہے۔

 

Related Posts