سمندری طوفان بلبل بھارت اور بنگلہ دیشی ساحلوں سے ٹکرا گیا، 24 افرادہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

cyclone bulbul
سمندری طوفان بلبل بھارت اور بنگلہ دیشی ساحلوں سے ٹکرا گیا،24 افرادہلاک

ڈھاکہ: سمندری طوفان بلبل ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارت کے مشرقی اور بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا گیا، طوفان سے اب تک 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سمندری طوفان کے باعث کم از کم تین افراد ہلاک جب کہ ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ، طوفان سے قبل بنگلہ دیش میں تین لاکھ جب کہ بھارت میں سوا لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ سمندری طوفان کے باعث 24 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ طوفان کے دوران شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ چلنے والی ہوا کی رفتار ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

ماہرین کے مطابق اتوار کی شام تک طوفان کی شدت میں کمی آگئی ۔ طوفان سے قبل بنگلہ دیش میں تین لاکھ جب کہ بھارت میں سوا لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔

Related Posts