مون سون کی غیر معمولی پیشرفت، ڈیپ ڈپریشن سے سمندری طوفان آنیکا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سمندری طوفان
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی: مون سون کی غیر معمولی پیشرفت کے بعد ڈیپ ڈپریشن سے سمندری طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ ڈیپ ڈپریشن شمال مشرقی بحیرہ عرب کے علاقے میں موجود ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ڈیپ ڈپریشن کا سسٹم اپنی شدت برقرار رکھتے ہوئے آج رات کو دیر گئے یا پھر کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ ساحلی پٹی کے قریب آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ سازگار موسمی حالات ملنے پر یہ ڈیپ ڈپریشن مختصر دورانیے میں سمندری طوفان کی صورت اختیار کرسکتا ہے جس کا نام اسنیٰ ہوگا۔ سمندری طوفان کا نام پاکستان کا تجویز کردہ ہے جس کا مطلب بلند تر ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون میں سمندری طوفان کی تشکیل بہت غیر معمولی ہے۔ اس سسٹم کی وجہ سے سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔ ہوائیں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ 31 اگست تک کراچی، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، سجاول، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص اور سندھ کے دیگر ملحقہ اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز اور شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

Related Posts