ملتان: معروف مذہبی اسکالر مفتی عبد القوی نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دنیا بھر سے دعائیں موصول ہورہی ہیں اور میری طبیعت بھی پہلے سے بہتر ہے، انشاء اللہ میں بہت جلد اپنے گھر منتقل ہوجاؤں گا اور سب میرے پاک نبی ؐ کے صدقے میں اللہ کا کرم ہے کہ میں کورونا کو شکست دے چکا ہوں۔
مقامی اخبار کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کیس کے دوران سنتھیارچی نے مجھ سے انٹرویو کے لئے متعدد بار وقت مانگا تھا مگر چونکہ سنتھیارچی کے بارے میں مجھے پہلے سے معلومات تھیں، اس لئے ان سے ملنا مناسب نہیں سمجھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








