سائفر کیس: شاہ محمود قریشی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تازہ ترین

تازہ ترین

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سائفر کیس: شاہ محمود قریشی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

سابق وزیر خارجہ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت کی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو کل (پیر) کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ میں اپنے ضمیر کا قیدی ہوں، میرا ضمیر مطمئن ہے۔ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے انکار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ساتھ نبھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی خفیہ دستاویزات کی گمشدگی کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسد عمر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایک روز قبل ایف آئی اے نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف لاپتہ سائفر کیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد اس کیس میں گرفتار کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کو پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ انہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔

انہیں پی ٹی آئی سربراہ کے قبضے سے لاپتہ ہونے والے سفارتی سائفر کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس معاملے میں شاہ محمود قریشی کے خلاف 15 اگست کو گمشدہ خفیہ دستاویز کے حوالے سے ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:انتخابات میں تاخیر، پیپلز پارٹی چند نشستوں کیلئے مردم شماری پر معترض ہے۔رانا ثناء اللہ

شاہ محمود قریشی کے خلاف سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد درج کی گئی۔

Related Posts