دادو: گیارہ سال کی بچی کو سنگسار کرکے دفنانے کے مقدمے میں عدالت نے دس روز کے اندر گل سما کی قبرکشائی اور میڈیکل ایگزامینیشن یقینی بنانے کا حکم دے دیاہے، بچی کی گرفتار والدہ کو مزید تفتیش کے لیے دو روزہ ریمانڈ پر ویمن پروٹیکشن سیل کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دادو میں گیارہ سالہ کی بچی کو سنگسار کرکے دفنانے کے کیس کی سماعت کے موقع پر فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ جوہی دس روز میں گل سما کی قبرکشائی اور میڈیکل ایگزامینیشن سمیت تمام امور یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ عدالت نے ڈی جی ہیلتھ حیدرآباد کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا، مقتول بچی کی گرفتار والدہ لیلہ کو مقامی عدالت نے مزید تفتیش کے لیے دو روزہ ریمانڈ پر ویمن پروٹیکشن سیل کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر قتل، دادو میں 11 سالہ بچی کاری کے الزام میں سنگسار، لواحقین گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








