پاوری گرل کہلانے والی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی اور مختلف شوبز ستارے برتھ ڈے پارٹی میں جلوہ گر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق دنانیر مبین نے رواں برس پاوری ہورہی ہے ٹرینڈ کے تحت شہرت پائی۔ حال ہی میں انہیں سوشل میڈیا پر اپنی شوبز ستاروں سے بھرپور سالگرہ کی تقریب میں دیکھا گیا۔
گلوکارہ آئمہ بیگ دوران کنسرٹ غصےپرقابونہ رکھ سکیں،ویڈیووائرل
کنسرٹ میں موجود شخص نے طلحہ انجم کو بوتل دے ماری
سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے اپنی سالگرہ قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ وجاہت رؤف پیلس میں منائی جس کے دوران مختلف تصاویر بھی کھینچی گئیں۔

وجاہت روؤف 45سالہ پاکستانی فلم ڈائریکٹر ہیں جن کی فلمیں لاہور سے آگے، چھلاوہ اور کراچی سے لاہور بہت مشہور ہوئیں۔



متعدد شوبز شخصیات دنانیر مبین کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئیں جن میں ہانیہ عامر، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، شہزاد شیخ، یشمہ گل اور دیگر شامل ہیں۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ٹی وی سیریل صنفِ آہن میں دنانیر مبین کے ساتھ کام کرنے والے ستاروں میں یمنیٰ زیدی بھی شامل ہیں۔




گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








