کیا محبت اور خواب الگ ہوتے ہیں؟ محبت کیلئے خوابوں پر سمجھوتہ نہیں کرونگی۔دنانیر مبین

تازہ ترین

تازہ ترین

دنانیر مبین
(فوٹو: آن لائن)

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین نے کہا ہے کہ میں محبت کیلئے اپنے خوابوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گی، جس سے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی۔ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا محبت اور خواب الگ الگ ہوتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دنانیر مبین نے کہا کہ میں محبت کیلئے اپنے کیرئیر اور خوابوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی، محبت میں اتنی پاگل نہیں  کہ کسی کے پیچھے بھاگنا شروع کردوں۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، اندازہ ہوتا ہے کہ اپنی زندگی اور کام بہت اہم ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lolly Bolly Blogs💫✨ (@lollybolly_blogs)

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت اپنی زندگی جی رہی ہوں اور کوئی اس میں شامل ہونا چاہے تو خوش آمدید کہوں گی لیکن جو شخص میری پہنچ سے دور ہو اور میرے لیے مخلص نہ ہو، اس کیلئے دیوانی ہوجاؤں، ایسا نہیں ہوسکتا۔ کسی کا تعاقب نہیں کروں گی۔

اداکارہ دنانیر مبین نے کہا کہ میں کسی شخص کیلئے رو کر خود کو اذیت میں نہیں ڈالوں گی کیونکہ میرے پاس محبت میں بیٹھنے اور رونے کا وقت نہیں۔ محبت کے معاملے میں زبردستی کی بھی قائل نہیں۔ میری زندگی میں بہت کچھ اہم ہورہا ہے۔ اپنے کام اور اداکاری پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔

دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ مداحوں کو محسوس ہو کہ دو اداکاروں کے مابین کوئی رشتہ ہے تو ان کے نام جوڑنے کا آغاز کردیتے ہیں، جس سے مجھے الجھن ہوتی ہے۔ اس عمل سے ہم اور ہمارا خاندان بہت متاثر ہوتے ہیں اور سب کو ذہنی کوفت اٹھانی پڑتی ہے۔ بعض اوقات لوگ ہماری اداکاری میں کھو کر ڈراموں اور اصل زندگی میں فرق کرنا بھول جاتے ہیں۔

Related Posts