کراچی: ”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ مختصر ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر مبین نے قلیل مدت میں سنگ میل عبور کرلیا۔
پاوری گرل دنانیر مبین کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔پاوری گرل کے نام سے مشہور دنانیر مبین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انتہائی قلیل عرصے میں ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔یہ سب کچھ بہت کم وقت میں ہوا۔
واضح رہے کہ دنانیر مبین کی’’پاوری ہورہی ہے‘‘ویڈیو وائرل ہونے سے قبل اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بہت کم تھی مگر چند دنوں کے اندر ہی اُن کے فالوورز کی تعدادایک ملین تک پہنچ گئی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








