بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے 3 کارندے گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات (افیون) برآمد کرلی گئیں۔
ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس موت کے سوداگروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ سعید آباد سب انسپکٹر شاکر حسین نے اسٹاف کے ہمراہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں کامیاب کارروائی کی۔ کوئٹہ بلوچستان سے آنے والی پسنجر بس کے خفیہ مقامات سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








