کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب سے ایک معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مظفر حسین عثمانی کے نام سے ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو کے نزدیک دو دریا سے گزشتہ شب 1 معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے شناخت کر لیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ لاش لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی ہے جن کی وفات کی وجہ حرکتِ قلب بند ہونا یا ہارٹ اٹیک تھی۔
پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی گاڑی چلا رہے تھے کہ اس دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوگیا، ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی گاڑی پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر میت کو پی این ایس شفا ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سڑک پر کھڑی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








