اسپین میں مردہ خاتون تدفین کے وقت دوبارہ زندہ ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسپین کے شہر پالما میں مردہ خاتون عین تدفین کے وقت دوبارہ زندہ ہوگئیں، قبرستان میں ہلچل مچ گئی جبکہ آخری رسومات میں شریک کئی افراد بھاگ نکلے۔

دنیا میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے واقعات کو کرشمہ کہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اپنے ہی تدفین سے عین قبل زندہ ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر پالما میں ایک معمر خاتون کو جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹر کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانے کے بعد خاتون کو تابوت میں رکھ کررسومات کیلئے باڈی بیگ میں رکھ کر قبرستان لے جایا گیا۔

قبرستان کا عملہ خاتون کو قبر میں ڈالنے ہی والا تھا کہ انہوں نے خاتون کی لاش اور انگلیاں ہلتی دیکھی۔ عملے اور طبی عملے کو احساس ہوا کہ خاتون زندہ ہے اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

خاتون کو اسپتال لے جانے کے بعد انتظامیہ نے اس بات کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے کہ ڈاکٹرز نے اسے مردہ کیسے قرار دیا گیا۔

گزشتہ سال سال فروری میں بھی ایک خاتون کو غذائی قلت کی حالت میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ قرار دے دیا تھا لیکن وہ 5 گھنٹے بعد باڈی بیگ کے اندر ہلتی ہوئی دیکھی گئی۔

Related Posts