ریل کی پٹری پر موت کا کھیل! انڈونیشیا میں ہولناک ٹرین حادثے میں 14 جاں بحق؛ متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

انڈونیشیا میں جکارتہ کے قریب ایک ہولناک ٹرین حادثے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ منگل کے روز حکام نے تصدیق کی کہ اس سانحے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو چکی ہے جبکہ 81 افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ افسوسناک حادثہ پیر کی رات بیکاسی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار ٹرین اور ایک طویل فاصلے تک سفر کرنے والی ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو ادارے کے سربراہ محمد سیافی نے صبح سویرے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کو شدید نقصان زدہ ڈبوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے نہایت احتیاط سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔

سیافی کے مطابق امدادی کارکن دھات کو کاٹنے کے لیے اینگل گرائنڈر جیسے آلات استعمال کر رہے ہیں تاکہ زندہ بچ جانے والوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ سرکاری ریلوے کمپنی پی ٹی کے اے آئی کے سربراہ بوبی راسیدین نے 14 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسافر ٹرین نے پٹری پر موجود ایک ٹیکسی کو ٹکر ماری جس کے بعد سامنے سے آنے والی دوسری ٹرین نے اسی مسافر ٹرین کے خواتین کے لیے مخصوص ڈبے کو نشانہ بنایا۔

Trains collide near Jakarta, killing seven, injuring dozens | ABS-CBN News

Indonesia train crash: At least 3 killed on Java island | AP News

Jakarta train collision kills 7, injures 81 - Pakistan Today - Pakistan  Today

Seven dead, at least 81 injured as trains collide outside Jakarta | Malay  Mail

گرین ایس ایم انڈونیشیا جو ویتنام کی الیکٹرک ٹیکسی سروس کمپنی گرین اینڈ اسمارٹ موبلٹی جے ایس سی کی مقامی شاخ ہے نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں شامل ٹیکسی ان کی کمپنی کی تھی اور انہوں نے تحقیقات میں مدد کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری معلومات فراہم کر دی ہیں۔

انڈونیشیا کی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی (کے این کے ٹی)نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم حکام کی جانب سے فوری طور پر حادثے کی وجوہات یا زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Related Posts