انقرہ: ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس سے مزید نقصانات ہوئے۔ شام میں 326 جبکہ ترکیہ میں زلزلے سے 912 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کثیر المنزلہ عمارتیں گرنے سے ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے۔
Prayers for #Turkey ???? pic.twitter.com/j08RMFe0w1
— MPA Shazia Karim Sang’haar (@SanghaarShazia) February 6, 2023
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 9 جبکہ گہرائی 17 اعشاریہ 9 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے علاقے نردوی کے قریب بتایا گیا ہے۔
Prayers for Turkey , Syria , Lebanon and Jordan!????????
Pakistani ???????? people stand by turkey in this distressing moment. our heartfelt condolences and prayers to the families of the victims. May Allah Protect Everyone???? #Turkey #Syria #Lebanon #Turkish #earthquake #Turkiye pic.twitter.com/zzlanPAHZE— NiDa MaLik (@Nidaa19_) February 6, 2023
اردن، شام، قبرص اور یونان کی سرزمین بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ متعدد عمارات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر زلزلے سے گرنے والی عمارات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
TURKEY IS A WAR ZONE:#Turkey #TurkeyEarthquake #earthquake #BreakingNews #deprem #Syria pic.twitter.com/pcORyEpQNh
— NEWS ALL TIME (@NEWS_ALL_TIME) February 6, 2023
ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جارہا ہے۔ طبی امداد کیلئے درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زلزلے سے سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوجانے کے باعث ریسکیو ورکرز کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ ترکی نے عالمی برادری سے امداد طلب کرلی۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور شام میں زلزلے کی رپورٹس پر شدید تشویش ہے، ہم ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے یو ایس ایڈ اور وفاقی حکومت کے اداروں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا کہ ہم ترکی کی حکومت کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترکی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر وزیر اعظم شہباز شریف، ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








