بلوچستان میں بارش سے تباہی، 330 سے زائد مکانات مسمار، 14افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی، اب تک 330 سے زائد مکانات زمیں بوس جبکہ متعدد حادثات کے باعث 14افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 14 تک جا پہنچی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے نے حادثات کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں جلسے جلوس اور عوامی اجتماعات پر پابندی

اپنی رپورٹ میں پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں صوبے میں 332 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 334 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ 8 کلومیٹر پر محیط سڑک پانی میں بہہ گئی جبکہ 320 سولر پلیٹس بھی متاثر ہوئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق لورالائی میں 2 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے جس سے قبل 12افراد پہلے ہی مختلف حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہوچکے تھے۔ لورا لائی میں 3 جبکہ ژوب اور نصیر آباد میں 2، 2 اموات ہوئیں۔

بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں زخمی افراد کی تعداد بھی 14 ہوگئی جبکہ مختلف مقامات بشمول جھل مگسی، کیچ، ڈیرہ بگٹی، پشین، قلعہ سیف اللہ، خضدار اور آواران میں 1، 1 ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔

 

Related Posts