سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے ٹمبا باووما کے مابین ٹاس ہوا جو پاکستان نے جیت لیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
مخالف ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے۔ کوشش کریں گے کہ پاکستان کو کم رنز پر روک لیں۔ پچ اچھی اور بیٹنگ کیلئے سازگار ہے۔
فخر زمان کی جگہ محمد حارث پاکستانی اسکواڈ میں شامل
آسٹریلیا میں آج ہونے والے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے فخر زمان انجرڈ ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔
نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فخر زمان انجری کا شکار ہو کر ایک بار پھر اَن فٹ ہو گئے تھے۔ سابق اوپنر کی جگہ نوجوان بیٹر محمد حارث نے لے لی۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے منظوری مل گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے اپنا ایک بھی میچ نہیں ہارا۔پاکستان بھارت اور زمبابوے کے خلاف میچز ہار گیا جس سے سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ مشکل سے مشکل تر ہوتی چلی گئی۔
پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 1 بجے شروع ہونے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹمبا باووما کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کے بیٹر فخر زمان انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








