اکتوبر یا نومبر میں فیصلہ، کون لے جائے گا پاکستان کا پرچم خلا میں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

خلائی اسٹیشن میں پاکستان کا پرچم
خلائی اسٹیشن میں پاکستان کا پرچم، فوٹو پاکستان نیوز

پاکستان کے خلائی مشن کے مایہ ناز قومی ادارے سپارکو نے خلائی پروگرام کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ ادارے نے خلائی مشن کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جس میں ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے دونوں امیدوار دو ماہ کے لیے خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد اکتوبر یا نومبر میں ایک امیدوار کو خلائی مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا، جو پاکستانی خلاباز کو لے کر چینی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوگا۔

پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ “خلائی تعاون کا معاہدہ” فروری 2025 میں طے پایا تھا۔ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں “سپیس وژن” کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس تاریخی اقدام کے تحت چین نے پاکستان کو اپنے خلاباز پروگرام میں پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا ہے، جو دونوں ممالک کے خلائی تعاون کا ایک نمایاں سنگ میل ہے۔

Related Posts