قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ورچوئل میڈیا ٹاک میں رمیز راجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ سابق آف اسپنر کی ذاتی کمٹمنٹس کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کو رواں برس فروری میں 12 ماہ کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن:آئی سی یو میں داخل ظہیر عباس کی حالت بہتر ہونے لگی

ثقلین مشتاق نے گزشتہ سال ستمبرمیں مصباح الحق کے جانے کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالی تھی، وہ اس سے قبل بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

ثقلین مشتاق ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Related Posts