نیپرا کا کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

تازہ ترین

تازہ ترین

نیپرا کا کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیپرا کا کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس کو مکمل کرنے کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ اس بارے میں اتھارٹی بعد میں فیصلہ جاری کرے گی۔

مزید برآں سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا سوئی سدرن سے گیس معاہدے کا کیا ہوا، کیا کے الیکٹرک کوئی اضافی بجلی لوڈ شیڈنگ تو نہیں کر رہی بعدازاں چیئرمین نیپرا کے جواب میں کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ نہیں ایسا نہیں صرف ایک دن میں آدھے گھنٹے تک مسئلہ بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خود اپنے ہاتھ سے اپنا خاتمہ کر دیا، شہباز گل

دریں اثناء نیپرا حکام نے کہا کہ ایڈجسٹمنٹس کے بعد فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ بنے گا۔

خیال رہے کہ کے الیکڑک نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔

Related Posts