جرمنی کے شہر میونخ میں عالمی رہنماؤں کی کانفرنس کے دوران تقریباً 2 لاکھ افراد نے ایران کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ میونخ پولیس حکام کے مطابق احتجاجی مظاہرہ ایران کے جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کی اپیل پر منعقد ہوا جنہوں نے تہران پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایران کے جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی نے پریس کانفرنس میں دنیا کو خبردار کیا کہ اگر بین الاقوامی جمہوریتیں صرف دیکھتی رہیں تو ایران میں مزید ہلاکتیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک خطرناک وقت میں جمع ہوئے ہیں تاکہ سوال کریں کہ کیا دنیا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی؟ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کی بقا ہر ظالم کے لیے واضح پیغام ہے: کافی لوگوں کو مارو اور اقتدار میں رہو۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران جرمن حکام نے سابق ایرانی بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی کو صدارتی سیکیورٹی فراہم کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی 1979 میں انقلاب ایران کے بعد ملک چھوڑ کر جلاوطن ہو گئے تھے تقریباً 50 سال سے جلاوطن ہیں لیکن اب وہ ایران کے مستقبل میں اپنا کردار قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








