سندھ میں مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے افراد کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے افراد کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ
سندھ میں مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے افراد کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ

کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ تمام مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والیافراد کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے فیصلہ کیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسنیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتے ہیں۔شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کورونا ویکسی نیشن کراکر خود کواور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ، 25 مزید شہری جاں بحق

صوبائی وزیر نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے مسافروں کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں۔شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلا ؤکو روک سکتے ہیں۔سندھ کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Related Posts