جنرل پریزنڈنسی برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبد العزیزالسدیس نے ’امام‘ ویب سائٹ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہوگی جس میں حرمین شریفین کے ائمہ کی تقاریر، خطبات اورقرا حضرات کی تلاوت کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔
اس اقدام کے قیام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حرمین شریفین میں ہونے والے خطبات اور تلاوت کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے دو مقدس مساجد کے اماموں کے علمی اسباق، تقاریر اور قرات کو محفوظ کرنے اور امام الیکٹرانک ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کے لیے دستیاب کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس طرح زائرین کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھا کر تمام خدمات تک رسائی کے قابل بنانا اور حرمین شریفین کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
علامہ یوسف القرضاوی کون تھے؟
قابل ذکر ہے کہ امام کی ویب سائٹ ایک جامع ڈیجیٹل لائبریری اور یوٹیوب چینل پر مشتمل ہوگی جس میں مسجد حرام اور مسجد نبو ﷺ کے ائمہ اور مبلغین کی تمام قراءات، خطبات، اسباق اور تحریروں کا ذخیرہ موجود ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








