منی بجٹ لانے کی تیاری، حکومت کا بجلی و گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی حکومت منی بجٹ لانے کیلئے تیار ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عوام پر اربوں روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت منی بجٹ لا کر بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ اضافی ٹیکسز کی مدد سے 200 ارب روپے تک ریونیو حاصل کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زراعت کیلئے امپورٹ میں سہولت پیدا کررہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت مختلف دعووں کے باوجود آئی ایم ایف کو قائل نہ کرسکی۔ وزیر خزانہ نے کئی سال کا تجربہ ہونے کے باوجود کرنسی کی قیمت پر کنٹرول کھو دیا۔ آئی ایم ایف مذاکرات میں تعطل دور کرنے کیلئے منی بجٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے مرحلے میں بجلی کی قیمت میں 4 جبکہ دوسرے میں 4 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جبکہ گیس کے موجودہ ٹیرف 650 کی جگہ اوسطاً 1100 ایم ایم بی ٹی یو ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے میٹھے مشروبات اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بڑھانے پر بھی مختلف عوامل کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 

Related Posts