ناموسِ رسالت پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کیے جانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ناموسِ رسالت پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کیے جانے کا فیصلہ
ناموسِ رسالت پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کیے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: راجہ پرویز اشرف نے ناموسِ رسالت کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالت (ص) کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا، جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی بجٹ کے ذریعے سے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی، وزیرِ خزانہ کی پوسٹ بجٹ کانفرنس

اجلاس میں قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کرے گی جس میں بی جے پی لیڈروں کے نفرت انگیز بیانات کی مذمت کی جائے گی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونا چاہیے۔ ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے۔ قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی نے دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا ہے جس پرتمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

Related Posts