پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزید38ارب روپے ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزید38ارب روپے ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزید38ارب روپے ڈوب گئے

کراچی:تیزی سے بلندی کی جانب گامزن اسٹاک مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ مسلسل تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی،جمعرات کو مندی کے باعث انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا۔

جس کے باعث100انڈیکس 48400پوائنٹس سے کم ہو کر 48100پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا،1ارب11کروڑ روپے سے زائد کے کاروباری سودے مارکیٹ کو مندی سے نہ بچا سکے،مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید38ارب روپے ڈوب گئے۔

جس سے سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب روپے سے کم ہو کر 83کھرب روپے رہ گیااور68.52فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں اس طرح گذشتہ 3دنوں میں کاروباری مندی سے انڈیکس 568.45پوائنٹس کم ہو چکا ہے۔

اس دوران مارکیٹ کے سرمائے میں بھی 82ارب75کروڑ روپے کی کمی واقع دیکھنے میں آئی ہے۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 323.27پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے انڈیکس48480.90پوائنٹس سے کم ہو کر48157.63پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 126.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19547.77پوائنٹس سے کم ہو کر 19421.09پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32943.05پوائنٹس سے کم ہو کر 3278991پوائنٹس پر بند ہوا۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب76کروڑ50لاکھ18ہزار817روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب13ارب 39کروڑ 24لاکھ 18ہزار318روپے سے گھٹ کر83کھرب74ارب62کروڑ73لاکھ 99ہزار501روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو19ارب روپے مالیت کے1ارب11کروڑ74لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 22ارب روپے مالیت کے 93کروڑ66لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،283میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts