دیپیکا نے اپنے حمل کا خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو نیوز18

بالی ووڈ کی صف اول کی مقبول ادا کارہ دیپیکا پاڈو کون جو کافی عرصے سے اپنے حمل کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں، نے اپنا پریگننسی فوٹو شوٹ شیئر کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کی ڈریم گرل دیپیکا کے متعلق بھارتی میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ اداکارہ حمل سے نہیں ہیں بلکہ وہ سروگیسی کے ذریعے ماں بننے جا رہی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’اِٹ‘ اور ’آن منوراما‘ کی جانب سے رپورٹس شائع کی گئی تھیں جن میں اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا پر وائرل ان رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جنہوں نے آئندہ ستمبر میں اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق اعلان کر رکھا ہے، خود حاملہ نہیں ہیں بلکہ معروف بالی اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح سروگیسی کے ذریعے ماں بننے جا رہی ہیں۔


تاہم وقت کے ساتھ یہ ان تمام دعوؤں کی قلعی کھلتی رہی اور یہ بات واضح ہوتی چلی گئی کہ دیپیکا پاڈو کون نہ صرف بچے کی ماں بننے والی ہیں بلکہ وہ خود حمل سے ہیں اور اپنے بچے کو سروگیسی کے بجائے خود جنم دیں گی۔

اب دیپیکا نے انسٹاگرام پر اپنے اور اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہینڈل سے مشترکہ طور پر پریگننسی فوٹ شوٹ شیئر کرکے تمام دعوؤں اور افواہوں کی ہوا نکال کر رکھ دی ہے۔

انسٹا پر شیئر کردہ متعدد تصاویر میں دیپیکا کو کہیں اکیلے اور کہیں رنویر کے ہمراہ خوبصورت انداز میں بی بمپ کے ساتھ خوشگوار اور پرسکون احساسات کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ان تصاویر سے یہ بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ حمل کے بالکل آخری دنوں کے تجربے سے گزر رہی ہیں۔

Related Posts