رنویر کی سالگرہ پر دپیکا کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

رنویر کی سالگرہ پر دپیکا کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا
رنویر کی سالگرہ پر دپیکا کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

ممبئی:اداکار رنویر سنگھ کی سالگرہ پر دپیکا پاڈوکون کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جسے دیکھ کر ان کے چاہنے والوں نے سراہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج اداکار رنویر سنگھ اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں، دپیکا پاڈوکون نے رنویر کی سالگرہ پر انوکھا انداز اختیار کیا۔جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پذیرائی دی جارہی ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دپیکا پاڈوکون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بالی ووڈ اسٹارز انوکھے انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو کو 20 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور 19 لاکھ سے زائد نے لائیک کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

واضح رہے کہ رنو ویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون اکثر و بیشتر اپنے روز مرہ معمومات زندگی کے حوالے مختلف فوٹو شیئر کرتے رہتے ہیں، جس کا ان کے چاہنے والوں کو بھی انتظار رہتا ہے۔

Related Posts