افغانستان سے پے در پے شکست، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان سے پے در پے شکست، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا
افغانستان سے پے در پے شکست، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست پر ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل دو ٹی 20 میچز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا قابل تعریف ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے لیکن سینئر کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کے بجائے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تاکہ وہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکتے۔

مزید پڑھیں:افغانستان کیخلاف سیریز کے بعد بابر اور رضوان کو زیادہ عزت ملے گی، شاداب خان

شاہد آفریدی نے افغان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ راشد خان ہمیشہ کی طرح شاندار رہے۔

Related Posts