بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست سے کھلاڑیوں پر گہرا اثر ہوا، شان مسعود

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست سے کھلاڑیوں پر گہرا اثر ہوا، شان مسعود
بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست سے کھلاڑیوں پر گہرا اثر ہوا، شان مسعود

ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست سے کھلاڑیوں پر گہرا اثر ہوا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صرف زمبابوے ہی نہیں ہمیں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بھی افسوس ہے، کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں اور مورال بہت نیچے چلا گیا تھا۔

شان مسعود نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی بہت ضروری تھی جبکہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں ہم 2پوائنٹس لینے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کا مورال اچھا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست نے کھلاڑیوں پر بہت برا اثر ڈالا ہے، ہم نے بھارت کے خلاف بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہت اچھا پرفارم کیا۔

لیکن یہ دیکھیں اس دھچکے کے بعد ٹیم نے اچھے انداز میں کم بیک کیا، ایسے حالات میں کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہم نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اہم موقع پر اچھا کر لیتے تو چاروں میچز جیتے ہوتے۔ شان مسعود نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہوں، زمبابوبے اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ناٹ آؤٹ جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔

مزید پڑھیں:محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کو الوداع کہہ دیا

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ دونوں میچز غلط وقت پر ہارے اور یہ دونوں شکست ورلڈ کپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو پوزیشن میں نہیں آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ بھات اور زمبابوے کے خلاف دونوں میچز ہماے ہاتھ میں تھے۔

Related Posts