ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، 1965 ء کی جنگ میں دھرتی ماں پر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی جرات اور بہادری کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی یوم دفاع کے موقع پر ایوان صدر میں پاک فوج کے افسران و شہداء کے اہل خانہ کو اعزازت سے نواز رہے ہیں۔

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیول ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دے رہے ہیں۔

پاک فوج کے جوان لاہور میں یادگار شہداء پر سلامی پیش کررہے ہیں۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کموڈور جواد احمد قریشی پرچم کشائی کررہے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی ریس کلب میں گھڑ دوڑ کے فاتح کو ٹرافی دے رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی وانا میں نمائشی میچ دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لاہور میں یادگار شہداء پر پھول چڑھارہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر مظفر آباد میں لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھارہے ہیں۔

یوم دفاع کے موقع پر ریلی میں یوتھ فار کشمیر کے نوجوان کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگارہے ہیں۔

خواتین لاہور میں یادگار شہداء پر دعا مانگ رہی ہیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب گوادر میں بوٹ ریلی نکالی جارہی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








